امریکا کی ازسرنو بحالی کے عزم کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی مہم ختم

نیویارک:نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اختتامی تقریر میں امریکی ووٹرز کو اپنے انتخابی ایجنڈے کے اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکہ کی بہتری کو دوبارہ بحال کرنے کے عزم کو دہرایا۔ نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑے مجمعے کے سامنے اپنی تقریر پیش کی، جس میں انہوں نے اپنے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دوبارہ صدارت میں آ کر اقتصادی ترقی، سرحدی تحفظ اور ملکی خود مختاری کو ترجیح دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو متحرک کرنے کے لیے اپنی سابقہ پالیسیوں جیسے امیگریشن اصلاحات، ٹیکس میں کمی، اور ملک کی طاقت اور عظمت کے ساتھ آئندہ منصوبوں کی حکمت عملی بتائی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ناکام حکومت قرار کیا دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر بن کر امریکہ کو دوبارہ مضبوط اور محفوظ بنائیں گے اور اپنے حامیوں سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے ووٹ دینے اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی تاکید کی، اور کہا کہ یہ الیکشن امریکہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

This post was originally published on VOSA.