سفارتخانہ پاکستان الریاض میں کشمیر بلیک ڈے تقریب کا انعقاد

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں سفارتخانہ پاکستان الریاض میں 27 اکتوبر کشمیر بلیک ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا،جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی  کے افراد نے بھر پور شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت مظلوم کشمیریوں کی جرات بہادری اور مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکا سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک ان کی مکمل اخلاقی ؛ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے بھی حق خودارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تقریب میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر پر ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی تقریب کے آخر میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

This post was originally published on VOSA.