نیویارک(ویب ڈیسک)مختلف وفاقی ایجنسیوں کے تفتیش کاروں نے پیر کو نیویارک کی وفاقی جیل میںانٹرایجنسی آپریشن شروع کیا جہاں شان ڈیڈی کومبس کو رکھا جا رہا ہے۔جیل خانہ جات کے بیورو، محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل کے دفتر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تفتیش کار پیر کے روز بروکلین میں میٹروپولیٹن حراستی مرکز پر آئے۔جس کا مقصد بروکلین میں قید افراد کے لیے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ جیل حکام نے پیر کی صبح ہونے والی کارروائی کے بارے میں مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔تفتیش کاروں کایہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب جیل کو خوفناک حالات، بڑھتے ہوئے تشدد اور متعدد اموات پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ وفاقی استغاثہ نے نیویارک شہر کی واحد وفاقی جیل میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں اپریل سے اگست تک جیل کے اندر حملوں میں ملوث نو قیدیوں پر فرد جرم عائد کی۔ پیر کو ایک بیان میں بیورو آف پرزنز نے کہا کہ بروکلین میں آپریشن پہلے سے زیر غور تھا اور کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔جو کارروائی ہوئی ہے اس سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی جائے گی۔
This post was originally published on VOSA.