نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں اتوار کو ہونے والی ٹی سی ایس میراتھون سے قبل حتمی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔بدھ کی صبح نیویارک روڈ رنرز آرگنائزیشن میراتھون کے راستے کے اطراف نیلی پینٹنگ کرکے راستوں کو سجادیا اور میراتھون کے راستے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں عبوری کمشنر نیویارک پولیس تھامس ڈونلون سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس حوالے سے نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی میراتھون میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کررہے ہیں تو پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں تاکہ کوئی میراتھون میں کوئی خلل نہ پڑے ۔پولیس کے جوان اور خواتین اہم پوزیشنوں پر تعینات ہوں گئے ۔
This post was originally published on VOSA.