
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں 5نومبر کو انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔صدارتی امیدواروں کے حامی لوگوں کو ووٹ کے لیے راغب کررہے ہیں اور اپنے اپنے منشور سے آگاہ کررہے ہیں ۔ایسے میں نیویارک شہر میں 5نومبر کو انتخابات کے دن مفت ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ جو لوگ لائنوں میں لگے ہوئے ہیں ۔انہیں بھوک لگنے پر مفت ناشتہ فراہم کیا جاسکے۔مفت ناشتہ انہی کو ملے گا جن کے نام ووٹرز لسٹ میں ہیں ۔ناشتے کے لیے پاپ اپ ٹرک مختلف پوائنٹس پر کھرا ہو گا جہان سے ووٹرز ناشتہ حاصل کرسکیں گئے ۔مفت ناشتہ حاصل کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن یا باہر کھڑے متعلقہ لوگوں سے اسٹیکر ملے گا۔ووٹرز ملنے والا اسٹیکر ٹرک میں موجود عملے کو دیں تو ووترز کو ناشتہ باآسانی دستیاب ہوگا ۔پاپ اپ ٹرک کولمبس سرکل، ٹریبیکا، اور ڈاون ٹاؤن بروکلین میں پولنگ کے مقامات کے قریب کھڑے ہوں گئے۔جہاں سے ووٹر ز مفت بیگلز اور ڈیری فری کریم پنیر سمیت دیگر کھانے کی چیزیں حاصل کرسکیں گئے۔نیویارک شہر میں پولنگ صبح 6 بجے سے رات 9 بجے جاری رہے گئی ۔
This post was originally published on VOSA.