ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک میں پاکستان ویک کا آغاز

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں  ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک میں تیس  اکتوبر سے پاکستان ویک کا آغاز کر دیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چار سو بکھرے نظر آئے ۔  پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔پاکستانی کے ثقافتی رنگوں اور کلچر کو دیکھنے کیلئے پاکستانیوں سمیت سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کو پاکستانی ثقافت اور کلچر سے قریب سے واقفیت ہوئی  پاکستانی ویک میں پاکستان کی دلچسپ لوگ داستانیں اور ثقافتی شو پیش کیے گئے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک  کو مداحوں نے اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے فیسٹیول میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کمیونٹی کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرکے دیار غیر میں اپنے وطن کی تہذیب، تمدن اور کلچر سے محفوظ ہونا چاہیے پاکستانی ویک میں شریک پاکستانیوں سمیت سعودی باشندوں اور غیر ملکیوں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں بھر پور تفریح کا موقع میسر کیا یاد رہے پاکستانی ویک 30 اکتوبر سے 02 نومبر تک جاری رہے گا۔

This post was originally published on VOSA.