صدر بائیڈن کے ریمارکس کے بعد ٹرمپ کچرے کے ٹرک میں سوار

واشنگٹن(ویب ڈیسک)صدر بائیڈن کے ریمارکس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جہاز سے واشنگٹن پہنچے ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ایک کچرے کا ٹرک رن وئے کے پاس کھڑا تھا ۔ٹرمپ جہاز سے اترنے کے بعد کچرے کے ٹرک پر سوار ہوگئے ۔اس موقع پر ڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کررتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرا کوڑے کا ٹرک کیسا لگتا ہے؟ یہ ٹرک کملا اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے۔بائیڈن نے منگل کی رات کو ٹرمپ کے حامیوں کا موازنہ ردی کی ٹوکری سے کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ نسل پرستانہ مذاق پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مزاحیہ اداکار نے ٹرمپ کی ریلی میں کچھ دن پہلے پورٹو ریکو کو کچرے کے جزیرےسے تشبیہ دی تھی۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ صدر کی غلط تشریح کی جا رہی ہے اور وہ اتوار کو ٹرمپ کی میڈیسن اسکوائر گارڈن کی ریلی میں بیان بازی کا حوالہ دے رہے ہیں۔بائیڈن کے ریمارکس کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا۔بائیڈن کلپ میں کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ میں وہاں صرف کوڑا کرکٹ تیرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اس کے حامی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.