پاکستانی فیشن ڈئزائنر کی بین الاقوامی فیشن نمائش میں شرکت متوقع

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں 16 نومبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی فیشن نمائش میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر شرکت کریں گے اور پاکستانی ڈیزائن پر مشتمل ملبوسات فیشن شو کا حصہ ہونگے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فیشن کوئچر کے سی ای او عدنان بشیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 16 نومبر سے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فیشن نمائش میں پاکستانی فیشن کو بھی متعارف کروایا جائے گا جس میں پاکستان سے نامور فیشن ڈیزائنر اور برانڈز شرکت کریں گے ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی فیشن سعودی عرب میں فروغ پائے اور اس حوالے سے 16 نومبر کو منعقد ہونے والی فیشن نمائش اہم ثابت ہوگی۔

This post was originally published on VOSA.