نیویارک (ویب ڈیسک)برونکس کے اپارٹمنٹ سے ملنے والی نوزائیدہ بچی کی لاش کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور نیویارک پولیس 14سالہ لڑکی تک پہنچ گئی ہے ۔لڑکی نے نوزائیدہ بچی کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا ۔اس حوالے سے معلومات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس تحقیقات میں شامل ہونے والی 14سالہ لڑکی نوزائیدہ بچی کی ماں ہے ۔جس نے بچی کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا ۔پولیس نے لڑکی کی ماں کو حراست میں لیا ہے اور اس کا انٹرویو کیا جارہا ہے۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے کہ جب نوزائیدہ بچی پیدا ہوئی تھی کیا وہ زندہ تھی یا مردہ تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔جیسے ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگی ۔کارروائی آگے بڑھے گی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کو سینٹ لارنس ایونیو پر ایک عمارت کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔واضح رہے کہ بچی کی لاش بدھ کے روز ملی تھی جس کے بعد پولیس نے علاقے کی حاملہ خواتین کی جانچ پڑتال شروع کی اور پھر14سالہ لڑکی تک پولیس پہنچ گئی ۔ افسران کا خیال ہے کہ نوعمر لڑکی معاملے کو چھپا رہی ہے وہ حاملہ تھی ۔ابھی تک باضابط طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
This post was originally published on VOSA.