نیویارک کے ملازمین ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے دو گھنٹے چھٹی کے حقدار

نیویارک(ویب ڈیسک)5نومبر کو نیویارک میں انتخابات کے  تیاریاں عروج پر ہیں۔ایسے میں نیویارک کے دفاتروں میں کام کرنے والے ملازمین وفاقی،ریاستی اور مقامی دفاتر پر ووٹ ڈالیں گے۔ویسے تو نیویارک میں ووٹ رجسٹرڈ کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر تھی جو کہ گزر گئی ہے لیکن نیویارک کے لوگوں نے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا ہے اور انتخابات کے دن نیویارک  کےووٹروں کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کئی اختیارات  حاصل ہیں۔جن میں ابتدائی ووٹنگ، ووٹ بذریعہ ڈاک اور 5 نومبر کو ذاتی طور پر ووٹنگ میں شامل ہونا شامل ہے۔انتخابات کے دن نیویارک کے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں ہو گی انہیں دو گھنٹے کی چھٹی مل سکتی ہے تاکہ وہ اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔نیویارک میں ابتدائی طور پر ووٹنگ26 اکتوبر سے 3 نومبر تک ریاست بھر میں جاری ہے اور شہر میں ابتدائی ووٹنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔5نومبر کو الیکشن کے دن  ووٹنگ صبح 6 بجے سے رات 9 بجے  تک ہو گی

This post was originally published on VOSA.