نیویارک شہر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ دیکھنے میں ملا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ابتدائی ووٹنگ کے چار دنوں کے دوران ہی 5لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جبکہ پہلے دن 1لاکھ40ہزار سے ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔نیویارک شہر کے بورڈ آف الیکشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق ہمارے پاس پول سائٹس میں الیکٹرونکس موجود ہیں اور ہماری ویب سائٹس پر تمام معلومات دستیاب ہیں تاکہ ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ اتنا زیادہ ہے اس کی مثال ایسی ہے کہ کرسمس کی تیاریوں اور خریداری کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے اسی طرح انتخابات کے دن بھی لمبی لائنیں لگیں گی کیونکہ الیکشن کے دن ووٹرززیادہ ہوں گے ۔
This post was originally published on VOSA.