امریکا: تاریخ میں پہلی بار دو سیاہ فام خواتین سینیٹرز منتخب

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار دو سیاہ فام خواتین سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس، لیزا بلنٹ روچیسٹر ڈیلاویر سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ اینجیلا ایلس بروکس میری لینڈ سے ہیں، ان دونوں نے یہ کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تاریخی لمحہ امریکی سینیٹ کی نمائندگی کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی سیاست میں خواتین اور اقلیتی برادریوں کا کردار مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں خواتین مختلف پس منظر اور تجربات رکھتی ہیں، جو انہیں پالیسی سازی میں ایک منفرد اور جامع نقطہ نظر فراہم کریں گے۔ یہ کامیابی امریکی سیاست میں مساوات اور نمائندگی کے نئے باب کی شروعات ہے، جس سے خاص طور پر سیاہ فام خواتین اور دیگر اقلیتی برادریوں کے لیے حوصلہ افزائی ہو گی۔ امریکہ بھر میں تجزیہ کار اور عوام اس اہم پیشرفت کو سراہ رہے ہیں، اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس تبدیلی سے سینیٹ میں فیصلہ سازی میں مختلف نقطہ نظر شامل ہوں گے اور اقلیتی مسائل پر مزید توجہ دی جائے گی۔

This post was originally published on VOSA.