امریکی الیکشن میں3پاکستانی سلمان بھوجانی،سلیمان لالانی اور علی شیخانی کامیاب

امریکی الیکشن میں ریاست ٹیکساس کی اسٹیٹ اسمبلی  کے لیے ڈیموکریٹک اُمیدوار سلمان بھوجانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ ری پبلیکن پارٹی کی ٹکٹ پر کانسٹیبل کے امیدوار  پاکستانی نژاد علی شیخانی  نے بھی میدان مارلیا۔اسی سلیمان لالانی نے ہیوسٹن میں ریپبلکن امیدوار کو شکست دی۔

کراچی سے  تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار سلمان بھوجانی ریاست ٹیکساس کی ٹیرنٹ کاونٹی سے مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم اس بار وہ بلامقابلہ منتخب کیے گئے  ہیں ۔سلمان بھوجانی اٹارنی اور سٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔۔ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی اسمبلی کا ٹکٹ لینے کے موقع پر بھی انکے مقابلے میں کوئی اور ڈیموکریٹک امیدوار میدان میں نہیں اترا ۔ دوسری  جانب ورٹ بینڈ کاؤنٹی سےکانسٹیبل کے نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی نے نبیل شائق کو شکست دی۔علی شیخانی  نے ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا  اور 12سال قبل 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ  بنایا اور ٹیکساس سے ہی کاروبار ی دنیا میں قدم رکھا ۔بعد ازاں پاکستان میں بھی کاروبار کا آغاز یا۔ شیخانی گروپ کے تحت 40 کمپنیاں امریکا اور پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ اس گروپ کے پاس 250 ریٹیل دکانوں کے آؤٹ لیٹس بھی ہیں۔علی شیخانی کی کمپنی میں 2 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں اور انہوں نے گیس اسٹیشنز، پیٹرول پمپس، سولر سمیت انرجی کے دیگر ذرائع میں بھی کاروبار کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں ہیوسٹن فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں، سلیمان لالانی نے ریپبلکن ڈین میتھیوز کو بڑے فرق سے شکست دی۔لالانی  پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں  اور1990 میں پاکستان سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق امریکہ بھر میں ریکارڈ 146 امریکی مسلم امیدواروں نے اس انتخابات میں مقامی، ریاستی اور وفاقی دفتر کے لیے حصہ لیا۔ ریاستی مقننہ پر کل 38 امریکی مسلمانوں نے نشستیں حاصل کیں۔

This post was originally published on VOSA.