
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز نے اسٹیٹن آئی لینڈ سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ میں ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کی شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
میئر ایرک ایڈمز نے اسٹیٹن آئی لینڈ سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ میں پہلی بار ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو شامل کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا اور اسے ایک تاریخی اور شمولیتی اقدام قرار دیا۔ اس فیصلے کے تحت اسٹیٹن آئی لینڈ میں سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ میں ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو نمائندگی کی اجازت دی گئی ہے، جو اسٹیٹن آئی لینڈ میں مساوات اور قبولیت کے فروغ کی علامت ہے۔ میئر ایڈمز نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک سٹی کی اصل قوت اس کے شہریوں کا ہر طبقے کے لیے برابری کے اصول میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ نیو یارک میں ہر کمیونٹی کو اپنی شناخت اور احترام حاصل ہے۔ میئر ایڈمز نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے اقدامات معاشرتی اتحاد کو فروغ دیں گے اور مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ کریں گے، جس سے نیو یارک سٹی مزید مضبوط اور مربوط بنے گی۔
This post was originally published on VOSA.