میٹ گیٹز اٹارنی جنرل امریکا نامزد

واشنگٹن:نو منتخب صدر ٹرمپ شاندار فتح کے بعد صدر کا عدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں وہ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر کے عہدے پر فائز ہوں گے ۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کے لیے اپنی ٹیم کو جمع کرنے کے لیے وقت ضائع نہیں کیا اور میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کیا ہے ، سوسی وائلز کو چیف آف اسٹاف اور نیویارک کی نمائندہ ایلیس اسٹیفنک کو اقوام متحدہ کی سفیر کے عہدوں پر نامزد کردیا ہے ۔اسی طرح مارکو روبیو سیکریٹری آف اسٹیٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دیں گئے۔نئے عہدوں پر نامزد ہونے والے عہدیداروں کی  افتتاحی تقریب20 جنوری کو ہو گی ۔

This post was originally published on VOSA.