شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی جانب سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے شاعر مشرق کے خودی کے فلسفے سمیت ان کے دیگر افکار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں علامہ کی شاعری کی روشنی میں یکجان اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مقررین نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو نا صرف متحد کیا بلکے انہیں نظریہ پاکستان سے ہمکنار کیا جس کی بدولت پاکستان جیسی عظیم ریاست کا وجود قیام میں آیا آج بھی ہمیں علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرتے ہوئے تمام اکائیوں اور سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک و قوم ایک ساتھ بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں تقریب سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جبکہ دیگر مقررین میں سرپرست اعلی مجلس پاکستان میاں عبدالحامد، عدیل اکبر،احسن عباسی،رانا عمر فاروق، ڈاکٹر اویس، مرزا منیر بیگ،کامران حسانی،منصور محبوب ، ڈاکٹر رفیق سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا

This post was originally published on VOSA.