امریکا: ریاست اوریگن کے کئی الیکشن دفاتر کو بم دھماکوں سے متعلق دھمکیاں موصول

امریکی انتخابات کے بعد ریاست اوریگن کے کئی الیکشن دفاتر کو بم دھماکوں سے متعلق دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ایف بی آئی نے بتایا کہ یہ دھمکیاں ای میل کے ذریعے دی گئیں ہیں لیکن اب تک ان کو غیر حقیقی قرار دیا جا رہا ہے۔دھمکیاں موصول ہوتے ہی ڈیشیوٹس، کروک، اور جیفرسن سمیت کئی کاؤنٹیز میں دفاتر کو خالی کروا دیا گیا۔ جس کی وجہ سے دفاتر کی کارروائیاں عارضی طور پر معطل ہوئیں، لیکن تلاشی کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئیں، کیونکہ حکام کے مطابق کوئی بھی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اسی نوعیت کی دھمکیاں میری لینڈ اور کیلیفورنیا کے الیکشن دفاتر کو بھی موصول ہوئیں، جہاں ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔ حکام نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ایف بی آئی مقامی اداروں کی مدد کر رہی ہے۔ تاکہ دھمکیوں کے ذرائع کا پتہ چلایا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.