
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے زیراہتمام سفارتخانہ پاکستان ریاض میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کرکے نادار اور مستحق ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ میں 8 سو سے زائد مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ الٹرا ساونڈ ؛ ای سی جی،ایکسرے اور دیگر میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی اور مفت طبی مشورہ بھی دیئے گئے۔اس سال کے میڈیکل کیمپ کا فوکس پھیپھڑوں کے عالمی دن پر پھیپھڑوں کی نشوونما اور ان کو صحت مند رکھنے کے لیے آگاہی دینا تھا۔اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کا انعقاد بہترین خدمت خلق ہے جس سے دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولت فراہم ہوتی ہیں۔ پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ 2010 سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں اپنے ہم وطنوں کی خدمت ہی ہمارا منشور اور مشن ہے جبکہ میڈیکل کیمپ میں آنے والے دیگر افراد نے بھی فری میڈیکل کی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب میں انسانیت کی بہت بڑی خدمت کر رہا جو قابل ستائش ہے۔
This post was originally published on VOSA.