نیویارک:نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کی حمایت میں مسلسل دوسال کامیابیوں کا جشن منایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے نہ صرف ان کاروباروں کو سہارا دیا بلکہ ان کی ترقی کے مواقع بھی فراہم کیے۔میئر ایڈمز کے مطابق، 2023 اور 2024 دونوں سالوں میں شہر نے ریکارڈ توڑ معاہدے کیے، جس کی مالیت اربوں ڈالر تک جا پہنچی۔ یہ پیش رفت نیو یارک سٹی کی معیشت کو مزید متنوع اور مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، مئیر نے کہا کہ ہم نے اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہم ان کاروباروں کے لیے مواقع پیدا کرنے میں سنجیدہ ہیں،گزشتہ سال نیویارک سٹی نے MWBEs کے ساتھ تقریباً 7 بلین ڈالر کے معاہدے کیے، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔
This post was originally published on VOSA.