
نیویارک(ویب ڈیسک)اگرآپ نیویارک شہر میں رہتے ہیں اور بے روزگار ہیں تو ایسے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔بس تھوڑی سی ہمت کریں اور محکمہ محنت کے دروازے پر پہنچ جائیں تو آپ کو صنعتوں فیکٹریوں میں کام دلوادیا جائے گا کیونکہ مختلف صنعتیں اور فیکڑیاں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے محکمہ محنت کی انتظامیہ سے رابطے میں ہوتی ہے اور فیکٹریاں اور صنعتیں صورتحال سے آگاہ رکھتی ہیں کہ انہیں کتنی لیبر درکار ہے ۔لہذا بےروزگاری سے نہ گھبرائیں اور فورا محکمہ محنت کی انتظامیہ سے رابط کریں۔محکمہ محنت ریاست،شہر اور شعبوں میں ملازمتوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔جو افراد ملازمت کے خواہشمند ہیں تو وہ علاقے، بورو اور کمپنی کے لحاظ سے اپنی تلاش کو آسان بناسکتے ہیں۔والمارٹ، والگرینز، ٹارگٹ، گیپ اور کوہلز کے پاس 100 سے زائد ملازمتیں دستیاب ہیں۔
This post was originally published on VOSA.