واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا برینڈن کار کو فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کا چیئرمین نامزد

ڈونلڈ ٹرمپ نے برینڈن کار کو فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین کے طور پر نامزد کرلیا ہے۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے کمشنر برینڈن کار اس وقت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ناقد کے طور پر مشہور ہیں۔ انہوں نے سیکشن 230 کے تحت مواد کی نگرانی کے وسیع تحفظات کی مخالفت کی ہے اور چینی ٹیک کمپنیوں جیسے ٹک ٹاک، کے خلاف سخت پالیسیوں کی حمایت بھی کی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر برینڈن کار کو چیئرمین مقرر کیا جاتا ہے، تو ان کی پالیسیوں میں سیکشن 230 کے تحفظات کو ختم کرنا، نیٹ نیوٹرلٹی کا خاتمہ، اور بڑی ٹیک کمپنیوں سے یونیورسل سروس فنڈ میں حصہ ڈالنے کی شرط شامل ہو سکتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کے حقوق اور آزادانہ اظہار کے بجائے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن اداروں کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ کار کے پروجیکٹ 2025 سے تعلقات نے مزید خدشات کو جنم دیا ہے کہ ان کی قیادت میں فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن سیاسی جانبداری کا شکار ہو سکتی ہے۔

This post was originally published on VOSA.