عدالتی ضمانت کا غلط استعمال کرنے والا سیریل کلر گرفتار

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے قتل متعدد کو زخمی کرنے اور دیگر واقعات میں ملوث سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے جیسے آج مین ہٹن کی عدالت میں پیش کردیا جائے۔توقع ہے کہ 51 سالہ رامون رویرا کو منگل  کے روز عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ دو مردوں اور ایک خاتون کو  چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا۔قتل ہونے والوں میں 36 سالہ تعمیراتی کارکن لتا لنڈی ، 67 سالہ شخص ماہی گیری ، اور 36سالہ ولما آگسٹن شامل ہیں۔دوران تحقیقات ملزم نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق گذشتہ سال  ملزم نیویارک اور نیو جرسی میں کم از کم نو بار مرتبہ گرفتار ہوا تھا اور ضمانت پر رہا تھا اورملزم پناہ گاہ میں رہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی طور پر بیمار ہے ۔ملزم متعدد افراد پر حملے اور چوری کے مقدمات میں بھی ملوث تھا ۔ملزم نے عدالتی ضمانت کا غلط استعمال کیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.