امریکا سےغیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی شروع ہونے کا وقت قریب

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا عمل شروع کیا جائے گا اور یہ امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑی بے دخلی ثابت ہو گی۔ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ بے دخلی کا عمل شروع کرنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے امریکی فوج کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ امریکا کو غیر قانونی تارکین وطن سے پاک کریں گے، اور سب سے پہلے وہ افراد بے دخل کیے جائیں گے جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔نومنتخب صدر کا کہنا ہے کہ امریکا میں غیر قانونی افراد کی موجودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور اس کا حل صرف ان افراد کو ملک سے نکالنے میں ہے۔ یہ اقدامات امریکا کے داخلی تحفظ کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔اگر یہ منصوبہ مکمل طور پر نافذ ہو جاتا ہے تو یہ امریکا کی تارکین وطن پالیسی میں ایک تاریخی تبدیلی کی نمائندگی کرے گا، جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنے گا۔

This post was originally published on VOSA.