نیویارک شہر میں1ہزار سے زائد اضافی افسران واہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

 افسران واہلکاروں کو گلی محلوں میں گشت کے لیے تعینات کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،پیرول اور ضمانتوں پر آزاد ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے رہائشیوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اضافی1ہزار پولیس افسران واہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے جس کا مقصد گلی محلوں میں گشت کرنا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے ۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ میئر ایرک ایڈمز اور عبوری پولیس کمشنر ٹام ڈونلون بدھ کی سہ پہر سٹی ہال میں ایک پریس کانفرنس میں عوامی تحفظ کا اعلان کریں گے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران نیویارک پولیس نے سیریل کلر کو گرفتار کیا اور تاحیات پیرول پر رہا ملزم کو مقابلے میں مارا۔دونوں ملزمان نے عدالتی ریلیف کا غلط استعمال کیا ۔پکڑا جانے والا 54رامون رویرا تین افراد کے قتل اور متعدد پرر حملوں میں ملوث تھا اور مختلف مقدمات قائم تھے ۔اسی طرح مارا جانے والا ملزم بھی متعدد مقدمات میں ملوث تھا اور گرفتاری ہونے کے باوجود تاحیات پیرول پر رہا ہوا تھا۔اطلاعات ہیں کہ نیویارک شہر میں ہونے والے چوری ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پیرول اور ضمانتوں پر رہا افراد کا ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے کہ کون عدالتی ریلیف کا غلط استعمال کررہا ہے

This post was originally published on VOSA.