
مئیر نیویارک نے فوجداری نظام پر سوال اٹھا دیا کہ مارا جانے والا ملزم متعدد مقدمات میں ملوث تھا اور17مرتبہ گرفتار ہوچکا تھا تو کیسے پیرول پر رہا ہوا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ پولیس اہلکار اور راہ گیر خاتون زخمی ہوگئے۔نیویارک پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈکیت ویلج مارکیٹ گروسری، جمیکا کوئنز میں ہل سائیڈ ایوینیو پر واقع ایک بوڈیگا میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوا ۔دکان میں موجود دکان مالک اور صارفین سے رقم کا تقاضا کیا اس دوران ملزم نے پستول پکڑ رکھا تھا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم دکان سے فرار ہوا تو پولیس نے تعاقب شروع کردیا ۔اس دوران ملزم نے پولیس افسر پر گولی چلائی جو افسر کی ٹانگ پر لگی ۔پولیس افسر نے جوابی گولی چلائی جو ملزم کے چہرے پر لگی جس سے ملزم موقع پر ہی ڈھیر ہو گیا ۔ملزم کی شناخت 57 سالہ گیری ورتھی کے نام سے ہوئی ہے ۔فائرنگ کے دوران 26 سالہ خاتون بھی زخمی ہوئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس کی گولی کا نشانہ بنی ہے۔زخمی افسر اور خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔نیویارک کمشنر تھامس ڈونلن نے بیان میں کہا ہے کہ افسر جلد صحت یاب ہوجائے گا۔ہمارے افسران ہر روز نیو یارک والوں کی حفاظت کے لیے باہر ہتے ہیں ۔دوسری جانب مئیرایڈمز نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت اطلاع دی ۔میئر ایڈمز نے منگل کی رات ہسپتال میں افسر اور خاتون سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ارکان نے مشتبہ شخص کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا،مشتبہ شخص کی مجرمانہ تاریخ تھی اور وہ پیرول پر رہا تھا۔ایڈمز او نیویارک حکام نے بتایا کہ مارا جانے والا ورتھی پہلے 17 مرتبہ گرفتار ہوچکا تھا ۔ جن میں قتل، ڈکیتی چوری اور منشیات کے مقدمے شامل تھے۔مئیر نے کہا کہ ہم ناراض ہیں کیونکہ ہم نے دو دنوں میں واقعات دیکھے ہیں جن میں فوجداری نظام انصاف شہر میں ناکام ہو گیا ہے۔ ہم اس بات پر ناراض ہیں کہ ایک مجرم جو پہلے گرفتار ہوچکا تھا اور قتل عام کا مرتکب تھا وہ ڈکیتیوں کے لیے آزاد تھا۔ایڈمز نے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ اسے 2021 سے سات بار گرفتار کیا گیا اور اس کی آخری گرفتاری چھ روز قبل ہوئی تھی لیکن یہ پیرول پر رہا تھا ۔میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ دونوں واقعات ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ہمارے فوجداری نظام انصاف اور ذہنی صحت کے معاملات پولیس افسران کے لیے چیلنج بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک پولیس نے سیریل کلر کو گرفتار کیا تھا جو ذہنی بیمار بن کر ضمانت پر آزاد تھا۔
This post was originally published on VOSA.