
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں اردو صحافت میں نمایاں مقام رکھنے والے اردو ٹائمز کے پبلشر و ایڈیٹر خلیل الرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نیویارک میں اردو صحافت کے بانیان میں شامل تھے۔اردو ٹائمز کے پبلشر اور ایڈیٹر خلیل الرحمن طویل عرصہ سے علیل رہنے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم گزشتہ روز قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔مرحوم 1970 اور 80 کی دہائی میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے اور مستقل سکونت اختیار کرلی۔خلیل الرحمن اردو صحافت کا ایک معتبر نام اور نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنھوں نےاپنی زندگی کا بڑا حصہ اردو زبان کی خدمت میں گزارا۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ،دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔امریکا میں اردو صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور صحافی برادری نے خلیل الرحمن کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان کے انتقال سے اردو صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید پرُ نہ ہوسکے۔
This post was originally published on VOSA.