
نیویارک (ویب ڈیسک) ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے فلوریڈا سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے ۔فلوریڈا کے 30 سالہ ہارون عبدالملک ینر پر عمارت کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد ہوا ہے۔ایف بی آئی نے فروری میں مذکورہ شخص کے خلاف تحقیقات شروع کردی تھی وہ ایک اسٹوریج یونٹ میں بم بنانے کی تدبیریں حاصل کر رہا تھا۔ ایف بی آئی کے مطابق کارروائی کے دوران بم بنانے کے خاکے، ٹائمر والی بہت سی گھڑیاں، الیکٹرانک سرکٹ بورڈز اور دیگر الیکٹرانکس ملے جنہیں دھماکہ خیز آلات بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ ایف بی آئی کے مطابق اس نے 2017 سے بم سازی سے متعلق چیزوں کی آن لائن تلاش بھی کی تھی۔ملزم نے ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ تھینکس گیونگ سے ایک ہفتہ قبل بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا اور لوئر مین ہٹن میں اسٹاک ایکسچینج بڑا ہدف تھا۔
This post was originally published on VOSA.