
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے میئر ایرک ایڈمز کے سستے رہائشی منصوبے کے پلان کی منظوری کا ووٹ دیدیا ہے۔کونسل کی ذیلی کمیٹی نے 4-2 ووٹوں سے سٹی آف یس فار ہاؤسنگ مواقع پلان کو پاس کیا۔ مکمل کونسل ممکنہ طور پر 5 دسمبر کے اجلاس کے دوران اس پر ووٹ دے گی۔میئر ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوکل نے منصوبے کو آگے بڑھانے کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ۔مئیر نیویارک نے بیان میں کہا کہ نیویارک والے رہائش کے بحران کا بوجھ بہت طویل عرصے سے اٹھا رہے ہیں۔ آج گورنر ہوکل، سپیکر ایڈمز، اور چیئرز سلامانکا سمیت دیگر کے ساتھ مل کر طویل التواء کو ختم کرنے اور ریلیف فراہم کرنے سے ایک قدم کے قریب ہیں۔گورنر ہوکل نے کہا کہ نیویارک میں رہائش کی استطاعت کا بحران ہے اور اس سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ مزید مکانات بنائیں۔یہی وجہ ہے کہ اس سال کے شروع میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکج متعارف کرایا جس سے نیویارک کے روزانہ رہنے والوں کے لیے ہزاروں نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
This post was originally published on VOSA.