نیویارک پولیس نےتھینکس گیونگ ڈے پر بڑے حملے کا خطرہ رد کردیا

نیویارک(ویب ڈٰسک)نیویارک میں میسی کی تھینکس گیونگ ڈے پر حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اس بات کا انکشاف ایف بی آئی اور نیویارک پولیس کی رپورٹس میں ہوا ہے ۔ایف بی آئی اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ سمیت متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تھینکس گیونگ جشن پر حملے کا کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔جشن کے دوران چھوٹے گروہوں پر مشتمل گینگ کارروائی کرسکتے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ادارے متحرک ہیں ۔رپورٹ کے مطابق دستاویز گاڑیوں کی ریمپنگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔اس سے پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ جشن کے دوران پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہوں گئے اور گاڑیاں تعینات ہوں گی۔ پریڈ میں 20 لاکھ شائقین اور10ہزار شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

This post was originally published on VOSA.