ٹینیسی کا رہائشی کیپیٹل فسادات میں ملوث، وفاقی ایجنٹوں کو قتل کرنے کی سازش میں مجرم قرار

ٹینیسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک شہری کو کیپیٹل فسادات میں ملوث ہونے اور وفاقی ایجنٹوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

عدالت کے مطابق، ریاست ٹینیسی کا شہری رابرٹ کیتھ پیکر جنوری دو ہزار اکیس میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا، اور بعد میں اس نے وفاقی ایجنٹوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔اس مقدمے میں گواہوں نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنے ارادوں کا اظہار کیا تھا اور متعدد بار اپنے تشویشناک خیالات کو ان سرگرمیوں کے ساتھ جوڑا تھا۔مزید اس نے دیگر افراد کو بھی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی ترغیب دی تھی۔ملزم کو قتل کی سازش، وفاقی ایجنٹوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور دیگر سنگین الزامات میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ عدالت نے اس کی سزا کا اعلان بعد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

This post was originally published on VOSA.