
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی عدالتوں نے حال ہی میں ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت شریک حیات کو دھوکہ دینے والے کو اب کسی جرمانے یا سزا کا سبب نہیں بنایا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی نیویارک کی عدالتوں میں طلاق کے معاملات میں اہم اثرات مرتب کرے گی، جہاں اب تک بے وفائی کو ایک قانونی الزام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اب نئے قانون کے تحت، طلاق کے مقدمات میں شریک حیات کی بے وفائی پر بحث کی گنجائش نہیں ہوگی اور عدالتیں صرف غیر ضروری اختلافات یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر فیصلے کریں گی۔یہ قانون ازدواجی تعلقات میں ذاتی نوعیت کے معاملات کو مزید احترام دینے کی طرف ایک قدم ہے، نیویارک کے گورنر نے ایک بیان میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ شہرہ قانونی پیچیدگیوں کے بجائے اپنے ذاتی فیصلوں میں زیادہ آزادی محسوس کریں۔ یہ فیصلہ نیویارک میں تبدیلی کے ایک بڑے رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جہاں ذاتی آزادی اور حقوق کو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.