
واشنگٹن کے برائسوِل ایلیمنٹری اسکول کو امریکی محکمہ تعلیم نے 2024 کے نیشنل بلیو ریبن اسکول کے طور پر تسلیم کر لیا۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ اعزاز اسکول کو مثالی تعلیمی کارکردگی اور طلبہ کے گروہوں کے درمیان تعلیمی فرق کو ختم کرنے کے عزم پر دیا گیا ہے۔برائسوِل ایلیمنٹری اسکول ان 356 اسکولوں میں شامل تھا جنہیں اس سال یہ اعزاز دیا گیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف اسکولز ڈاکٹر کیتھی برنز، برائسوِل ایلیمنٹری کی پرنسپل ٹیمی اسمتھ، اور ٹیچر پم پلوئگرٹ نے اسکول اور ضلع کی نمائندگی کی۔ یہ تقریب 7 اور 8 نومبر کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل بلیو ریبن اسکولز پروگرام کے ایوارڈز کی تقریب میں منعقد ہوئی۔
This post was originally published on VOSA.