
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نئی کمشنر جیسیکا ٹیِش نے اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف بردادری کی تقریب نیویارک سٹی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں میئر ایرک ایڈمز، حکومتی عہدیداران اور کمیونٹی رہنما شریک ہوئے۔ ایڈمنسٹریٹر جیسیکا ٹیِش شہر کی پہلی خاتون کمشنر کے طور پر نامزد ہو ئی ہیں۔ جو پولیس اصلاحات، جرائم کی روک تھام، اور کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اپنی تقرری کے بعد خطاب کرتے ہوئے جیسیکا نے کہا میں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کے لیے پرعزم ہوں تاکہ نیویارک سٹی محفوظ رہ سکے۔ میئر ایڈمز نے جیسیکا ٹیِش کی قابلیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی، جس میں جدید حکمت عملیوں اور کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ تجزیہ کار ٹیِش کو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح اور پولیس کے ساتھ عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے جیسے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ ان کی تقرری کو ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے، جو خواتین کی قیادت اور عوامی خدمت میں نئی راہیں کھولے گا۔
This post was originally published on VOSA.