نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز کا قانونی نظام اور پولیس کے اقدامات سے متعلق خامیوں کا اعتراف

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز نے اعتراف کیا ہے کہ بڑھتے جرائم کے خلاف موجودہ قانونی نظام اور پولیس کے اقدامات میں خامیاں ہیں، جو ملزموں کو دوبارہ آزاد ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

میئر ایڈمز کا یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا جب نیویارک میں ایک مشتبہ چاقو حملہ آور کو دوبارہ گرفتار کیا گیا، جس نے کئی افراد کو زخمی کیا تھا۔ ملزم کو اس سے پہلے بھی متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود رہائی مل گئی تھی، جس نے عوامی تحفظ کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ایڈمز نے کہا کہ شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سسٹم کی خامیوں کی اصلاح کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے یہ تسلیم بھی کیا کہ سسٹم میں موجود خرابیوں کو درست کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اور مقامی حکام کو مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔نیویارک کے رہائشیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اس نوعیت کے جرائم کے سلسلے میں مزید سخت قوانین اور اصلاحات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.