
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے حکام نے 220 ملین ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کے زیر ملکیت ایک ہوٹل کو دینے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
یہ رقم نیویارک کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع والڈورف ایسٹوریا ہوٹل کی ملکیتی جائیداد کے تنازعے کے حوالے سے ادا کی جائے گی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ہوٹل کے مالکان نے نیویارک سٹی پر الزامات عائد کیے کہ شہر نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پراپرٹی کے قانونی حقوق کی حفاظت نہیں کی۔ ہوٹل مالکان کے مطابق شہر کی جانب سے کیے گئے فیصلے اور اقدامات نے ان کی جائیداد کی قدر کو متاثر کیا جس کے نتیجے میں انہیں مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے معروف بزنس گروپ کے زیر ملکیت والڈورف ایسٹوریا نے نیویارک سٹی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے اس کیس میں شہر کے خلاف فیصلہ سنایا جس کے نتیجے میں 220 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ یہ فیصلہ نیویارک سٹی کے مالی معاملات پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے کیونکہ یہ رقم شہر کے بجٹ پر بوجھ ڈالے گی۔ کچھ مقامی سیاست دان اور کاروباری حلقے اس معاہدے پر سوالات اٹھا رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس رقم کا اخراجات پر بڑا اثر پڑے گا خاص طور پر جب شہر کو پہلے ہی دیگر مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔
This post was originally published on VOSA.