
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی ٹرانزٹ میں اوور ہیڈ وائر کے مسائل کے باعث نیویارک سٹی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق اوور ہیڈ وائر کی خرابی کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں خلل پڑا ہے جس کے باعث کئی ٹرینوں کی رفتار کم کر دی گئی ہے۔ اس سے نیو یارک سٹی اور نیو جرسی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق انجینئرز وائر کی مرمت پر کام کر رہے ہیں لیکن مکمل بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری منصوبے بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاخیر کے باعث کام اور اسکول جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
This post was originally published on VOSA.