نیویارک کے میئر کو تارکین وطن کی ملک بدری کے منصوبے پر تنقید کا سامنا

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو مجرم قرار دیے گئے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 ایڈمز نے کہا کہ یہ اقدام نیویارک کی عوامی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے تارکین وطن کمیونٹی کے خلاف امتیاز اور خوف کا ماحول پیدا ہو گا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بے گناہ افراد کو بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ کچھ سیاستدانوں نے میئر کی اس پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ دیگر نے اسے معاشی طور پر کمزور افراد کی حفاظت کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.