سال نو پر نیویارک میں آتش بازی کی ہونے والی تقریب منسوخ

نیویارک سٹی حکام نے جاری خشک سالی کی وجہ سے نئے سال کی شام آتش بازی کی تقریب منسوخ کر دی جوکہ سینٹرل پارک ہونے تھی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں خشک سالی  کی وجہ سے آتش بازی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے اسی طرح مزید کچھ پروگرام منسوخ کیے جارہے ہیں۔نئے سال کی آمد کے موقع پر نیویارک روڈ رنرز عام طور پر سینٹرل پارک میں شو کا انعقاد کرتا ہے یہ پروگرام بھی ممکن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔پراسپیکٹ پارک میں روشن ڈرونز کے ساتھ ایک لائٹ شو کا انعقاد ممکن ہے  اوربروکلین برج اور مجسمہ آزادی جیسے مشہور مقامات  پر بھی تقریبات ہوں گی ۔نیویارک روڈ رنرز نے بیان میں کہا ہے کہ خشک سالی اور آتشزدگی کے واقعات کے بعد سٹی پارٹنرز نے ہم سے کہا ہے کہ  سالانہ آتش بازی کی میزبانی نہ کریں۔

This post was originally published on VOSA.