نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ڈاکوؤں نے جیولری شاپ کا صفایا کردیا اور عملے کو یرغمال بناکر قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔واقعہ جیکسن ہائٹس پر 34ایونیو اور 74اسٹریٹ پر پیش آیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ تین افراد بلیک ہڈز پہنے ہوئے دکان میں داخل ہوئے اور تمام افراد کو یرغمال بنالیا ۔ملزمان نے ہتھوڑے ودیگر اشیاء پکڑی ہوئی تھیں اور ہتھوڑے کی مدد سے شیشے توڑے اور زیورات نکال لیے اور یہ سب منظر دکان مالک اور عملہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
This post was originally published on VOSA.