نیویارک کے رہائشیوں کو  انفلیشن ریفنڈ چیکس ملنے کا امکان

نیویارک:نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نیویارک کے رہائشیوں کو اگلے سال انفلیشن ریفنڈ چیک ملنے کا امکان ہے۔ گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے نجات دلانا اور مالی طور پر سہارا فراہم کرنا ہے۔ ہوکل  کے مطابق یہ چیکس ان افراد کو دیے جائیں گے جو مالی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور جن کی آمدنی خاصی کم ہے۔ گورنر ہوکل نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد نیویارک کی معیشت کو مضبوط کرنا اور لوگوں کی مالی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ چیک کے اجراء کی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنےکی توقع ہے۔

This post was originally published on VOSA.