گھوسٹ پستول یہ ہوتا ہے کہ اس کی کٹس آن لائن طریقے سے خریدی جاتی ہیں جس کے بعد خریدار ڈی تھری پرنٹر پر پرنٹ کرکے اسمبل کرسکتا ہے اور یہ گھر میں ہی تیار ہوجاتی ہے ،کچھ کٹس میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو اسے 20سے30 منٹ میں بہت کم ٹولز کے ساتھ بنانے میں مدد دیتی ہے،نیویارک پولیس نے انکشاف کیا کہ 4سالوں کے دوران گھوسٹ پستول کی مانگ میں154فیصد اضافہ ہوا۔قاتل منگیون سے گھوسٹ پستول ہی برآمد ہوئی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قتل میں گھوسٹ پستول کا استعمال ہوا ہے اور نیویارک شہر کے لیے بڑا مسئلہ گھوسٹ اسلحہ ہی بنتا جارہا ہے اور اسی اسلحہ کو جرائم میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پنسلوانیا میں تھامسن کے شوٹر کی گرفتاری پر ملزم کے قبضے سے گھوسٹ پستول ہی برآمد ہوئی ہے ۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایسے اسلحہ کے خلاف 5سال قبل ہی کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا کیونکہ یہ گھریلو ساختہ اسلحہ ہے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کی کٹس(پرزے) آن لائن طریقے سے باآسانی خریدی جاسکتے ہیں جس کے بعد پستول کو چند منٹوں میں ہی تیار کرلیا جاتا ہے کیونکہ دوسرے پستولوں کے برعکس تیار کردہ پستول کا کوئی سیریل نمبر نہیں ہے اس لیے یہ پستول عملی طور پر ناقابل شناخت ہوتا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف ڈیٹیکٹیو جوزف کینی نے کہا کہ سی ای او کے قتل میں استعمال ہونا والا پستول یقینی طور پر ڈی تھری پرنٹر پر بنایا گیا ہو گا، جو نو ملی میٹر تک ہدف کو طے کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ملزم کی حوالگی ہو گی تو اس برآمد ہونے والا پستول بھی فراہم کیا جائے گا یہ پستول ہمارے بیلسٹکس ٹیسٹنگ میں جائے گا تو نتائج سامنے آئیں گئے۔اے ٹی ایف کے ڈیرل کارمک نے کہا کہ گھوسٹ اسلحہ ایک ساتھ خریدا جاسکتا ہے، انہیں ڈی تھریپرنٹر پر پرنٹ کرکے اسمبل کیا جا سکتا ہےاور گن کٹس آن لائن خریدی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ کٹس میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو پستول کو 20سے 30 منٹ میں بہت کم ٹولز کے ساتھ تیار کرنے میں مدد دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیویارک پولیس نے سال 2020میں کریک ڈاؤن کے دوران 150 گھوسٹ اسلحہ برآمد کیا تھا اور روان سال یعنی 2024 میں پولیس نے382 بھوت بندوقیں برآمد کی ہیں۔یعنی گھوسٹ اسلحہ کی خریداری میں 154فیصد اضافہ ہوا ۔پولیس افسران نے کہا کہ وہ اب یہ دیکھنے کے لیے بیلسٹک ٹیسٹ کررہے ہیں کہ آیا پنسلوانیا میں برآمد ہونے والی بندوق مڈ ٹاؤن ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر چھوڑی گئی گولیوں اور شیل کیسنگ سے ملتی ہے۔ہر بندوق گولیوں اور شیل کیسنگ پر منفرد نشانات چھوڑتی ہے لہذا صورتحال آنے والے دنوں میں سامنے آئے گی۔
This post was originally published on VOSA.