کیٹ اسمتھ  فنڈ ٹو ایڈوانس  ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کیٹ اسمتھ کو میئرز فنڈ ٹو ایڈوانس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔میئر ایڈمز کے مطابق یہ فنڈ شہر کے لیے عوامی اور نجی شراکت داریوں کو فروغ دیتا ہے اور مختلف کمیونٹی پروگراموں کے لیے وسائل مہیا کرتا ہے۔کیٹ اسمتھ کو سماجی خدمات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں وسیع تجربہ حاصل ہے جس سے وہ شہر کے بنیادی منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد کریں گی۔ ان کا مقصد صحت، تعلیم، اقتصادی ترقی، اور دیگر شعبوں میں عوامی بہبود کے اقدامات کو تقویت دینا ہے۔ میئر ایڈمز نے ان کی تقرری کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت شہر کی ترقی اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ کیٹ اسمتھ نے بھی اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔