ٹرمپ کا کیری لیک کو وائس آف امریکہ کا ڈائریکٹر نامزد کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے کیری لیک کو وائس آف امریکہ کا نیا ڈائریکٹر نامزد کرنے کا علان کیا ہے۔

سابق صحافی اور سیاسی شخصیت کیری لیک نے حالیہ برسوں میں ٹرمپ کی قریبی حلیف کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ یہ تقرری ٹرمپ کے میڈیا پالیسیوں اور عوامی پیغام رسانی میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ وائس آف امریکہ ایک سرکاری بین الاقوامی براڈکاسٹنگ ایجنسی ہے جو دنیا بھر میں امریکی نقطہ نظر اور اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ ناقدین اس تقرری کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ اقدام وائس آف امریکہ کی غیرجانبداری پر اثر ڈال سکتا ہے۔ جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ کیری لیک کی تقرری تنظیم کے پیغام رسانی کو مؤثر اور مضبوط بنانے میں معاون ہوگی۔

This post was originally published on VOSA.