نیویارک میں کرسمس کے موقع پر64ملین سیاحوں کی آمد متوقع

نیویارک:امریکا میں شدید سردی کی لہر  کے باوجود  لاکھوں سیاحوں نے کرسمس کی رونقیں دیکھنے کے لیے نیویارک کا رُخ کرلیا۔تعطیلات کے دوران 64ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ نیویارک میں مین ہٹن کے  علاقے ٹائم اسکوائر کی رونقیں   بھی دوبالا ہوگئی ہیں۔شدید سردی کے باوجود بھی  سیاحوں کا اژدہام ہے۔شہری حکومت کے محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق حکام کو برس  ساڑھے 64ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس سے  ہوٹل  انڈسٹری، ہوا بازی، ٹرانسپورٹ  اورمقامی  سطح کے کاروبار کو بہت فائدہ پہنچے گا۔راکا فیلر سینٹر 58 اسٹریٹ پر کرسمس  ٹری  دیکھنے کے لیے  بے انتہاش رش ہے۔موسمِ سرما کی تعطیلات اورکرسمس کی آمد پر حکام نے سیکورٹی  خطرات کے پیش نظر سڑک ٹریفک  کے لیے بند کی  ہوئی ہے اور سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے  سیکورٹی کے  بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔شہریوں اور سیاحوں کا کہنا ہے کہ  ایسے حسین اور خوبصورت مناظر کہیں اور میسر نہیں آتے۔کرسمس کی رونقیں  بکھیرنے میں نیویارک اپنی مثال آپ ہے۔

This post was originally published on VOSA.