
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی اے بی سی کو 15 ملین ڈالر کا قانونی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت شروع ہوا جب ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور غلط معلومات نشر کیں۔ اس ہرجانے کے نتیجے میں اے بی سی نے ٹرمپ سے معافی مانگتے ہوئے مالی طور پر ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ میڈیا اداروں اور عوامی شخصیات کے درمیان تنازعات کی پیچیدگیاں اور قانونی چارہ جوئی کتنی مہنگی ثابت ہو سکتی ہیں۔ اے بی سی کے ترجمان نے اس ہرجانے کو تسلیم کیا اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے بزنس پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
This post was originally published on VOSA.