پالتو کتوں کے حملے سے مالک قتل

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکا ریاست کیلیفورنیا کے بالبوآ پارک میں تین پالتو کتوں نے اپنے ہی مالک پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

یہ سانحہ کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے بالبوآ پارک میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق کتے اچانک جارحانہ ہو گئے جس کے نتیجے میں یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک راہگیر نے ہمت کرتے ہوئے مداخلت کی کوشش کی لیکن کتے اس پر بھی حملہ آور ہو گئے۔ مالک جائے وقوع پر جاں ہوگیا جبکہ راہگیر کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتوں نے اچانک اس قدر خطرناک رویہ کیوں اپنایا۔ ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا کتوں کی تربیت میں کوئی مسئلہ تھا یا ان کے رویے کو کسی بیرونی عنصر نے متاثر کیا ہے۔ پارک کے اطراف میں موجود لوگوں نے اسے انتہائی خوفناک اور غیر متوقع واقعہ قرار دیا ہے۔ حکام نے تحقیقات کے مکمل ہونے تک پارک میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

This post was originally published on VOSA.