
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پاکستان قونصلیٹ میں کرسمس کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن یو ایس اے کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستانی نژاد امریکی مسیحی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
پاکستانی قونصلیٹ نیویارک نے پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن یو ایس اے کے تعاون سے کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی نژاد مسیحی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو. فروغ دینا تھا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ثقافتی وراثت پر فخر کرتا ہے، مسیحی برادری نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، خصوصاً تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں۔ پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن یو ایس اے کے چیئرمین ولیم شہزاد اور سیکریٹری جنرل جیمز سپرین نے قونصلیٹ کے تعاون کو سراہا اور امن و اتحاد کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرنے کی اس کوشش کی تعریف کی۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور جناب اکرم مسیح گِل بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے قونصلیٹ کی اس کاوش کو سراہا اور مسیحی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور شمولیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے تمام طبقات کے ساتھ جُڑے رہنے، ثقافتی اور مذہبی تہوار کو منانے، اور برداشت اور ہم آہنگی کے اقدار کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔
This post was originally published on VOSA.