
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹیسلا موٹرز کے سی ای او ایلون مسک نے 20 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک جدید زیر سمندر ہائپرلوپ ٹنل بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
حکام کے مطابق سپر فاسٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے طور پر مشہور یہ ہائپرلوپ ٹیکنالوجی پانی کے نیچے دنیا کی پہلی بڑی ریلوے یا سفری سہولت فراہم کرے گی جس کا مقصد لوگوں اور سامان کو بے مثال رفتار سے منتقل کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور تکنیکی، مالیاتی، اور ماحولیاتی چیلنجوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ لیکن ایلون مسک نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوا تو یہ نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گا بلکہ زیر سمندر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ایک نیا معیار بھی قائم کرے گا۔
This post was originally published on VOSA.