شوٹر منگیون کے مقدمہ میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی دفعات شامل

سی ای او تھامسن کے قتل میں ملوث شوٹر کو جمعرات کی صبح نیویارک پولیس پولیس کے حوالے کرنے کی تیاری

نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو دہشت گردی کو فروغ دینے کی دفعات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے شوٹر لوئیگی منگیون پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی ہوئی ہے اور اب  دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کو فرسٹ ڈگری قتل میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے پریس کانفرنس کے دوران منگیون کے خلاف الزامات کا اعلان کیا اور بتایا کہ منگیون پر سیکنڈ ڈگری کے قتل کی بھی دفعات شامل ہیں۔ملزم پر دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر بھی کارروائی ہو گی کیونکہ اس کے عمل سے دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔دوسری ڈگری میں ایک ہتھیار برآمد ہونے کے الزامات ہیں۔بریگ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن کے قلب میں قتل کا مقصد دہشت کو جنم دینا تھا۔یہ ایک خوفناک ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہدف بنا کر بندوق کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور میرا دفتر ملزم  کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔بریگ نے کہا کہ منگیون کو بغیر پیرول کے جیل میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ منگیون نے نیویارک میں اپنے وکیل کے طور پر کیرن فریڈمین اگنیفیلو کی خدمات حاصل کی ہیں۔ وہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی 25 سالہ تجربہ کار رکھتے ہیں۔ان کی نیویارک مین ہٹن کی عدالت میں پیشی جمعرات کی صبح 9 بجے مقرر ہے۔شوٹر منگیون کی جمعرات کو نیویارک پولیس کو حوالگی متوقع ہے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔منگیون کو9 دسمبر کو الٹونا پنسلوانیا میں میکڈونلڈز سے گرفتار کیا گیا۔استغاثہ نے بتایا کہ جب منگیون کو پکڑا گیا تو اس کے پاس 3D پرنٹ شدہ ریسیور کے ساتھ 9 ایم ایم کی ہینڈگن، ایک گھریلو سائلنسر، دو میگزین برآمد ہوئے تھے۔تھامسن کے قتل نے ہیلتھ انشورنس انڈسٹری میں آن لائن غصے کو بھڑکا دیا۔ بہت سے لوگوں نے تھامسن کے قتل کا جشن منایا اور کچھ نے منگیون کے دفاعی فنڈ میں عطیہ کیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.