ایکوڈور کی قبائلی برادریوں کے وکیل کی بائیڈن سے معافی کی درخواست

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایکوڈور کے قبائل کی نمائندگی کرنے والے وکیل اسٹیون ڈونزیگر نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

ڈونزیگر کو 2021 میں توہین عدالت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جو شیل کمپنی شیورون کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ کا نتیجہ تھی۔ یہ تنازعہ ایمیزون کے جنگلات میں تیل کی کھدائی سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات کے الزامات پر شروع ہوا تھا۔ ڈونزیگر نے قبائل کی طرف سے شیورون کے خلاف 9.5 بلین ڈالر کا مقدمہ جیتا تھا جسے شیورون نے دھوکہ دہی اور بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے چیلنج کیا۔ اس کے بعد ڈونزیگر کو قانونی مشکلات، بشمول وکالت کے لائسنس کی منسوخی اور گھر میں نظر بندی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ڈونزیگر اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان پر قانونی کارروائی تیل کی صنعت کے دباؤ کا نتیجہ ہے اور وہ انصاف کے حصول کے لیے صدر بائیڈن سے معافی کی اپیل کر رہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.